تھل ویلفیئر آرگنائزیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 2018 سے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا، غریب اور نادار طبقے کی مدد کرنا، درخت لگانا اور لوگوں کو صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنا ہے۔ ہم اپنے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ہماری ٹیم رضاکاروں پر مشتمل ہے جو خلوص نیت کے ساتھ خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔
ہم تعلیم کے فروغ کے لیے کتابوں اور اسکالرشپس کی فراہمی، پانی کے منصوبوں کے ذریعے صاف پانی کی دستیابی، اور درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانے جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یہ سب آپ جیسے مہربان لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔